برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک وینیوکے قریب ہزاروں مردہ مچھلیاں سمندر کے ساحل پر آ گئیں۔
ریوڈی جنیرو کے ساحل پر ہزاروں مچھلیاں مردہ پائی گئی ہیں۔ جہاں سے چند فاصلے پر واقع گوانا بارا بے میں رواں سال اگست میں اولمپک مقابلے منعقد ہوں گے۔ ساحل پر مردہ مچھلیوں کے
ساتھ کچرے کا ڈھیر بھی نظر آرہا ہے ۔
تاہم ماحولیاتی حکام کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کے لیے پانی کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں اور پانچ دن میں رپورٹ تیار کر لی جائے گی۔ ساحل پر ہزاروں مردہ مچھلیوں کی موجودگی نے برازیل میں اس سال منعقد ہونے والے اولمپک مقابلوں پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔